تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:16

کراچی: گلستان جوہر سے برآمد شدہ بم ناکارہ بنا دیا گیا

آج نیوز - کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے برآمد ہونے والا بم ناکارہ بنا دیا گیا۔ روسی ساختہ بم گلستان جوہر بلاک ٹو میں سرکاری ملازم کے گھر کے باہر دس کلو گھی کے کنستر میں رکھا گیا تھا۔ مقامی افراد نے مشکوک کنستر دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق بم کنستر میں سبزیوں کے ساتھ رکھا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.