تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:16

صدر کی عشرت العباد کو کراچی میں امن کیلئے تعاون کی یقین دہانی

آج نیوز - صدر آصف علی زرداری نے گورنر سندھ عشرت العباد کو یقین دہانی کرائی کہ کراچی میں امن وامان کی بحالی میں بھرپور تعاون کریں گے۔ شرپسندوں اور بھتہ خوروں کے خلاف سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر سخت کاروائی کی جائے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے جمعرات کی شب ایوان صدر میں صدر زرداری سے ملاقات کی۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق اس ملاقات میں کراچی کی صورتحال اور امن بحال کرنے کے لیے اقدامات پر بات چیت کی گی۔ گورنر سندھ نے صدر کو کراچی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔ گورنر نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور تشدد کے واقعات روکنے کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ صدر نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی بحالی کے لیے سیاسی قوتوں اور عوام کو آگے بڑھ کر سندھ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ایم کیو ایم کی وفاقی اور صوبائی حکومت میں واپسی کے معاملات پر بھی بات چیت کی گی۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے زور دیا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور استحکام کے لیے ایم کیو ایم کا حکومت میں واپس آنا مددگار ثابت ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ملاقات کا ماحول بہت مثبت رہا اور مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.