27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:16
انگلینڈ نے آئرلینڈ کو گیارہ رنز سے شکست دے دی
آج نیوز - انگلینڈ نے آئرلینڈ کو واحد ایک روزہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت گیارہ رنزسے شکست دے دی۔ ڈبلن میں کھیلے جانے والے میچ کوبارش کے باعث بیالیس اوورز فی اننگزتک محدود کردیا گیا تھا۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کرانگلینڈ کوبیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ کی جانب سے جوناتھن ٹراٹ اورکپتان ایوئن مورگن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ مقررہ اوورزکے اختتام تک انگلینڈ نے آٹھ وکٹوں پردوسوایک رنزاسکورکئے۔ ٹراٹ نے انہتراورمورگن نے انسٹھ رنزکی اننگزکھیلی۔ جان مونی نے تین جبکہ نائجل جونزاورپال اسٹرلنگ نے دو دوکھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔ بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت آئرلینڈ کوتئیس اوورزمیں کامیابی کیلئے ایک سوانتیس رنزکا ہدف ملا۔ آئرش ٹیم مقررہ اوورزمیں آٹھ وکٹوں پرایک سوسترہ رنزبناسکی۔ کیون اوبرائن چھبیس اورجان مونی پندرہ رنزبناکرنمایاں رہے۔ جیڈ ڈرن بیچ نے تین جبکہ اسٹیون فن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔