27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:16
کامران اکمل قومی کرکٹ ٹیم میں کم بیک کیلئے پرامید
آج نیوز - آل راؤنڈر شعیب ملک کی واپسی کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل بھی قومی کرکٹ ٹیم میں کم بیک کے لئے پرامید ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ وہ انٹیگریٹی کمیٹی کی وجہ سے نہیں، پرفارمنس کی بنا پر قومی اسکواڈ سے باہر ہیں کیونکہ پچھلے سیزن میں وہ بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھا کر کم بیک کریں گے۔ کامران اکمل نے کہا کہ وہ اپنے بھائی عدنان اکمل سمیت کسی بھی وکٹ کیپر سے مقابلے کے لئے تیار ہیں۔