تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:17

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

آج نیوز - اوگرا نے ستمبر کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چوون پیسے اور ایچ او بی سی کی قیمت میں دو روپے تیرہ پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔ اوگرا کے ترجمان جواد نسیم نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پیٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی جائیگی، ایچ او بی سی کی نئی قیمت ایک سو نو روپے ترانوے پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت بانوے روپے چونسٹھ پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ترجمان اوگرا نے بتایا کہ حکومت نے پیٹرول کے اوپر لیوی میں ایک روپے اٹھ پیسے کا اضافہ کردیا ہے، جبکہ مٹی کے تیل پر لیوی میں بھی ایک روپے دس پیسے کا اضافہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.