تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:17

ملکی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 18 ارب ڈالر سے نیچے آگئی

آج نیوز - ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں آٹھ کروڑ سینتیس لاکھ ڈالر کمی سے مالیت ایک بار پھر اٹھارہ ارب ڈالر سے نیچے آگئی۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان سید وسیم الدین کے مطابق گزشتہ ہفتے ذخائرکی مالیت اٹھارہ ارب چار کروڑ ڈالر تھی، جو بیس اگست کو سترہ ارب پچانوے کروڑ ڈالر پر آگئی۔ اس طرح ایک ہفتے کے دوران ذخائر میں آٹھ کروڑ سینتیس لاکھ ڈالر کمی ہوئی۔ مجموعی ذخائر میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس چودہ ارب اننچاس کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس تین ارب پینتالیس کروڑ ڈالر زرمبادلہ موجود ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.