تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:34

اسلام آباد :دہشت گردی کی واردات ناکام

آج نیوز - اسلام آباد میں وفاقی پولیس نے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے دہشت گردی کی بڑی واردات ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے۔ وفاقی پولیس نے آبپارہ کے ہوٹل میں چھاپہ مار کر ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے سیکٹر جی سکس کے ایک گھر پر چھاپہ مارا اور پانچ مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ چھاپے کے دوران گھر سے خودکش حملے میں استعمال ہونے والی بارودی جیکٹ، دستی بم، دو پسٹل، گولیاں اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان جمعتہ الوداع پر دہشت گردی کی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔ پولیس کے مطابق ایک مبینہ دہشت گرد سردار علی خٹک کو اس بنا پر گرفتار نہ کیا جاسکا کیونکہ ملزم خودکش حملہ ایور کو لینے پشاور گیا ہوا تھا۔ ملزم وزارت خزانہ میں نائب قاصد اور دو سال کی رخصت پر بتایا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.