تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:34

اختر بلند رانانئے ایڈیٹر جنرل تعینات ،صدر زرداری کا چیف جسٹس کو جواب

آج نیوز - صدر آصف زرداری نے نئے ایڈیٹر جنرل کی تعیناتی پر چیف جسٹس کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے انھیں اس عہدے کے لئے انتہائی موزوں شخصیت قرار دیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کو اختر بلند رانا سے متعلق لکھے گئے خط کا تفصیلی جواب صدر زرداری نے چیف جسٹس کو بھجوادیا ہے۔ جوابی خط میں اختر بلند رانا پر ایک سے زائد شناختی کارڈ رکھنے کا الزام من گھڑت اور بیبنیاد قرار دیا گیا ہے۔ ایوان صدر کے مطابق۔بامزد آڈیٹر جنرل کے ریکارڈ سے ثابت ہوگیا ہے کہ ان پر لگائے جانے والے الزامات غلط ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو لکھے گئے خط میں اختر بلند رانا سے متعلق سات نکات اٹھائے گئے تھے۔ ایوان صدر کی جانب سے بھیجے گئے جواب کیمطابق۔ اختر بلند رانا پر کرپشن یا جنسی طور پر ہراساں کرنے کا کوئی الزام نہیں،،، اختر بلند رانا کی دوہری شہریت سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ انیس سو تریپن کا پاکستانی سٹیزن شپ ایکٹ دوہری شہریت کی نہ صرف اجازت دیتا ہے بلکہ دوہری شہریت کے ساتھ سول سروسز میں خدمات بھی سرانجام دی جاسکتی ہیں۔ریکارڈ سے ایک سے زائد شناختی کارڈ رکھنے کا الزام من گھڑت ثابت ہوگیا ہے کیونکہ دوسرا شناختی کارڈ پرانے شناختی کارڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد بنایا گیا جو معمول کی بات ہے۔ نامزد آڈیٹر جنرل سے متعلق ایوان صدر نے موٴقف اختیار کیا کہ اختر بلند رانا آڈٹ اینڈ اکاوٴنٹس سروس میں سب سے سینیئر ہیں اور سینیا رٹی کے اصول کے تحت اختربلندرانا ہی اس منصب کے لائق ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.