تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:34

افغان عسکریت پسندوں کا حملہ، پندرہ سیکیورٹی اہلکار شہید

آج نیوز - افغانستان سے آنے والے عسکریت پسندوں نے چترال میں تین چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا۔ جھڑپ میں پاکستان کے پندرہ سیکیورٹی اہلکار شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد کے مطابق تقریبا چار سو سے پانچ سو عسکریت پسندوں نے افغان صوبہ کنڑ کے ضلع نورستان سے پاکستان کی رخ کیا اور سحری کے وقت سرحد پر واقع تین چیک پوسٹوں کاوتی، ارسون اور میر کہنی پر دھاوا بول دیا۔ عام طور پر ان پوسٹوں پر بیس سے پچیس اہلکار تعینات ہوتے ہیں تاہم قریب ہی واقع چترال اسکاوٴٹس کے کیمپ سے بھی ان کی مدد کو اہلکار پہنچ جاتے ہیں۔ پاکستانی اہلکاروں نے افغان عسکریت پسندوں کے حملے کا پھرپور جواب دیا۔ اس جھڑپ کے دوران پاکستان کے پندرہ سیکیورٹی اہلکار شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ ابھی تک افغان عسکریت پسندوں نے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ شہید اہلکاروں کے جسد خاکی اور زخمی اہلکار کو روش اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.