3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:35
چترال: افغان عسکریت پسندوں کا حملہ، 36 سیکورٹی اہلکار شہید
آج نیوز - چترال میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر افغان دہشتگردوں کے حملوں میں چھتیس سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ بیس دہشتگرد بھی مارے گئے۔ پاکستان نے افغانستان سے شدید احتجاج کرتے ہوئے دراندازی روکنے کیلئے موثر اقدامات کا مطالبہ کردیا۔ افغانستان کے صوبہ کنڑاورنورستان سے تقریبا تین سودہشت گردوں نے پاکستان میں گھس کرچترال میں قائم چیک پوسٹس پرحملے کرکے چھتیس سیکیورٹی فورسزاہلکارشہید کردئیے۔ جوابی کارروائی میں بیس دہشت گرد بھی مارے گئے۔ افغانستان سے تین سو دہشت گردوں نے چترال میں ایف سی چیک پوسٹوں پرحملے کیا۔شہدا میں فرنٹئیراسکاؤٹس، پولیس اور لیویزاہلکار شامل ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں بیس دہشت گرد بھی مارے گئے۔ ان دہشت گردوں کا تعلق فضل اللہ اورمولوی فقیرمحمد گروپس سے ہے۔ یہ گروہ سوات، دیر، اورباجوڑسے نکالے گئے تھے جو اب افغان صوبہ کنڑ اور نورستان میں افغان حکام کے تعاون سے متحد ہورہے ہیں۔ نیٹواور افغان حکام کے نوٹس میں کئی باریہ بات لائی جاچکی ہے کہ دہشت گرد افغانستان سے پاکستان پرحملے کررہے ہیں لیکن دہشت گردوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔افغان ناظم الاامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان نے واقعے پر سخت اور باضابطہ احتجاج کیا ہے۔بیان میں۔ایساف اور افغان فوج سے مطالبہ کیا گیا ہے دہشتگردوں کی دراندازی روکنے کیلیے موثر اقدامات کئے جائیں۔