تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:35

بھارت: انا ہزارے کے مطالبات تسلیم، ہڑتال ختم کر دی

آج نیوز - بھارت میں کرپشن کے خلاف جدوجہد کی علامت انا ہزارے نے تیروہیں روز بھوک ہڑتال ختم کردی۔ بھارتی پارلیمنٹ نے گذشتہ روز بحث کے بعد انا ہزارے کی شرائط کے ساتھ لوک بال بل منظور کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد انا ہزارے نے آج رام لیلا میدان میں ہزاروں حامیوں کے سامنے اسٹیج پر ناریل پانی پی کر بھوک ہڑتال ختم کردی۔ چوہتر سالہ انا ہزارے کو دو تین روز کیلئے اسپتال منتقل کردیا جائے گا۔ حامیوں سے خطاب میں سماجی کارکن انا ہزارے نے احتجاج اور بھوک ہڑتال کو دنیا کے لئے سبق قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن میں اضافے کی وجہ اختیارات کا وزارتوں تک محدود ہونا ہے۔ ہزارے کے ساتھی اروند کجری وال نے بھوک ہڑتال ختم کرانے کیلئے حمایت پر ارکان پارلیمنٹ، میڈیا اور دیگر افراد کا شکریہ ادا کیا۔ بھارتی پارلیمنٹ نے انا ہزارے کے تجویز کردہ لوک پال بل پر بحت کی تھی۔ قائمہ کمیٹی انا ہزارے کی تین شرائط کا جائزہ لے کر کرپشن کے خلاف کارروائی کا مکینزم تشکیل دے گی۔ سماجی کارکن انا ہزارے نے سولہ اگست کو بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ حکومت نے متعدد بار ہڑتال ختم کرانے کی کوشش کی۔ لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکی اور انا ہزارے کی ماننا ہی پڑی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.