3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:35
کراچی اور کوئٹہ کی صورتحال پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل
آج نیوز - کراچی اور کوئٹہ کی صورتحال پر سترہ رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے اراکین شامل ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی پارلیمانی کمیٹی اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے تشکیل دی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کراچی اور کوئٹہ کی صورتحال کا جائزہ لے گی اور دو ماہ میں اپنی سفارشات قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ کمیٹی میں پیپلز پارٹی کے پانچ ، مسلم لیگ ن کے چار ، مسلم لیگ ق کے تین ، ایم کیو ایم کے دو جبکہ جے یو آئی ، مسلم لیگ فنکشنل اور اے این پی کا ایک ایک رکن شامل کیا گیا۔ ان اراکین میں پی پی کے خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، نور عالم، آیت اللہ درانی اور عبدالقادر پٹیل، ن لیگ کے سردار مہتاب، خواجہ آصف، زاہد حامد اور رانا تنویر، ایم کیو ایم کے حیدر عباس رضوی، خواجہ سہیل منصور، ق لیگ کے غوث بخش، ریاض پیرزادہ، زبیدہ جلال، جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمٰن، مسلم لیگ فنکشنل کے حاجی خدا بخش راجڑ اور عوامی نیشنل پارٹی کے غلام احمد بلور شامل ہیں۔