3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:36
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش کیلئے کمیٹی قائم
آج نیوز - قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش کیلئے پی سی بی نے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جو عید الفطر کے بعد کام شروع کرے گی۔ وقار یونس نے ذاتی وجوہات کی بناء پر قومی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ کی ذمہ داریوں سے استفا دے دیا تھا،دورہ زمبابوے ان کی آخری اسائنمینٹ ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے کوچ کی تلاش کیلئے سابق ٹیسٹ کپتان انتخاب عالم کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے دو ممبران سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس اور کرنل ریٹائرڈ نوشاد علی ہونگے،جبکہ سابق کپتان رمیض راجہ کوچ کی تلاش کیلئے کمیٹی کی معاونت کریں گے۔کمیٹی عید کے بعد ملکی اور غیر ملکی کوچیز کے آپشنز پر غور کرکے بہترین کوچ کا انتخاب کرے گی۔