تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:36

فی تولہ سونا 5 سو روپے سستا ہو کر 60 ہزار 300 کا ہو گیا

آج نیوز - عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی فی تولہ سونا پانچ سو روپے سستا ہو کر ساٹھ ہزار تین سو روپے کا ہوگیا۔ امریکا کے معاشی اعداد و شمار میں قدرے بہتری کے بعد سرمایہ کارسونے میں پرافٹ ٹیکنگ کو ترجیح دے رہے ہیں، جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت کمی دیکھی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا آٹھ ڈالر کمی سے اٹھارہ سو بیس ڈالر پر آگیا۔ اس کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی دیکھا گیا۔ جس کے بعد دس گرام سونا چار سو انتیس روپے کمی سے اکیاون ہزار چھ سو پچاسی روپے پرآگیا۔ جبکہ فی اونس سونا پانچ سو روپے سستا ہو کر ساٹھ ہزار تین سو روپے کا ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.