3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:36
انٹربینک میں روپیہ تاریخ کی کم ترین، ڈالر بلند ترین سطح پر
آج نیوز - انٹربینک میں روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح جبکہ ڈالربلند ترین سطح ستاسی روپے بیس پیسے پہنچ گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق درآمدی تیل اوردیگر ادائیگیوں کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کے باعث انٹر بینک میں کاروبار کے دوران روپے کی قدرمزید آٹھ پیسے کم ہوگئی اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح ستاسی روپے بارہ پیسے سے ستاسی روپے بیس پیسے پر پہنچ گیا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر ستاسی روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں روپے پر دباوٴ جاری رہے گا ،، جس کی اہم وجہ جولائی اور اگست کے درآمدی تیل اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی ہے۔