3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:42
سعودی عرب :سات روز سے پھنسے عمرہ زائرین کی لاہورآمد
آج نیوز - سعودی عرب میں سات روز سے پھنسے دو سو باسٹھ عمرہ زائرین نجی ائر لائن کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔دو سو باسٹھ عمرہ زائرین کو لے کر نجی ائر لائن کی پرواز جب ہفتے کی صبح سوا سات بجے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر پہنچی تو سینکڑوں نظریں اپنے پیاروں کو دیکھنے کے لئے بے تاب تھیں۔آنے والے زائرین کا کہنا ہے کہ ائر لائن کمپنیوں نے ان کی اور انکے اہل خانہ کی میٹھی عید کڑوی کردی۔ انکا کہنا تھا کہ جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا عملہ ناکافی ہونے کی وجہ سے بیشتر مسافروں کا سامان اور آب زم زم بھی دوسری فلائیٹوں کے ساتھ روانہ کردیا گیا ہے۔