3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:42
قاتلوں کو گرفتار کرو تو وفاقی وزیر داخلہ چھڑا دیتے ہیں، ذوالفقار مرزا
آج نیوز - ذوالفقار مرزا ایک بار پھر ایم کیو ایم اور رحمان ملک پر برس پڑے۔کہتے ہیں وہ قاتلوں کو گرفتار کرتے تو وفاقی وزیر داخلہ چھڑا دیتے۔سندھ دھرتی کو اغواکاروں، بھتہ خوروں اور ڈاکووٴں سے آزادی دلانے کیلئے وزارت کی قربانی دی۔ ککری گراونڈ لیاری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے متحدہ قومی موومنٹ اور رحمان ملک پر سخت تنقید کی اور کہا کہ وہ تنقید کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ذوالفقار مرزا نے کہا کہ رحمان ملک انہیں حکومت ختم ہونے کا خوف دلایا کرتے تھے انہیں رحمان ملک کی سیکیورٹی نہیں چاہے۔اس سے قبل گھگر گھگر پھاٹک پر خطاب کرتے ہوی انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام اپنی خود حکمرانی کرنا جانتے ہیں۔ بے نظیر بھٹو کی مفاہمت کی پالیسی مسکین اورغریبوں کی عزت محفوظ کرنے کے لیی تھی ،معصوم اور بے گناہ افراد کے قتل کیلیے نہیں،ذوالفقار مرزا نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے خلاف بھی سخت باتیں کیں۔سابق صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ سندھ کے عوام کو چوروں ، ڈاکووٴں اوربھتہ خوروں سے نجات دلانے کے لیی نکلے ہیں ذوالفقار مرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صدر آصف زرداری اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں۔ اس سے قبل ذوالفقار مرزا بدین ٹھٹہ گھارو اور دیگر شہروں سے گزرتے ہوئے ریلی کی صورت میں شاہراہ فیصل کے راستے لیاری پہنچے۔ ریلی میں بسیں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں شامل تھیں اور مختلف تنظیموں کے جھنڈے بھی تھے۔