تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:52

اسلام آباد اور پنجاب میں شدید بارش

اے آر وائی - اسلام آباد / لاہور : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبہ پنجاب میں بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔ شاہراہ دستور تالاب کا منظر پیش کررہی ہے ۔پارلیمنٹ ، ایوان صدراور وزیراعظم ہاؤس کی چھتیں ٹپکنے لگی ہیں ۔ راولپنڈی میں نالہ لئی میں طغیانی کا خطرہ ٹل گیاہے۔



اسلام آباد میں بارش کی وجہ سے اہم سرکاری عمارتوں کی چھتیں ٹپکنے لگی ہیں۔ پارلیمنٹ میں چھتیں ٹپکنے کی وجہ سے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس بھی ملتوی کردیئے گئے ۔پمز اسپتال کی ایمرجنسی میں بھی پانی بھرگیاہے ۔شاہراہ دستور ،نائن ایونیومیں پانی کھڑ ا ہے ۔بارش کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بہت متاثرہواہے ۔



راولپنڈ ی میں نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچ گئی تھی ۔جس میں بتدریج کمی ہورہی ہے ۔ دوسری جانب پنجاب کے شہر وں لاہور، ملتان، فیصل آباد میں بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔نالوں کا پانی گھروں میں داخل ہوگیاہے ۔۔واسا کی ٹیمیں لاہور شہر کے پوش علاقوں سے پانی نکال رہی ہیں ۔جبکہ اندرون لاہور کے علاقوں سے پانی نکالنے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.