13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:52
کورکمانڈرزکانفرنس،کراچی کی صورتحال پرتشویش کااظہار
اے آر وائی - راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس میں کراچی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی 141ماہانہ کور کمانڈرز کانفرنس میں کہاگیاکہ کراچی میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث قومی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ اجلاس میں توقع ظاہر کی گئی کہ حکومت نے صورتحال میں بہتری کے لئے جو حالیہ اقدامات کئے ہیں اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
اجلاس میں کرم اور مہمند ایجنسیوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز اور اس کے نتیجے میں بہتر ہوتی ہوئی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا ، اجلاس میں علاقے کی سکیورٹی کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔