تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:52

کراچی میں قتل و غارت کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہے ، اے این پی

اے آر وائی - اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی نے سندھ میں اپنے وزیر کو کام روکنے کے فیصلے کی تو ثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں قتل وغارت کی ذمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔



پارلیمنٹ ہاوس میں بشریٰ گوہر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے بعد پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلا عات زاہد خان نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت سے علیحدگی کے بارے میں فیصلہ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جلد بازی میں فیصلے کر تی ہے اوربعد میں یہ فیصلے واپس لینے پڑتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.