تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:52

شدید بارش کے باعث قومی اسمبلی اجلاس ملتوی

اے آر وائی - اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس اسلام آباد میں شدید بارش اور راستے بلاک ہو نے کے با عث بغیر کاروائی ملتوی کر دیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں ہو نے والے کے آغاز میں وفاقی وزیر خور شید احمد شاہ نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ شدید بارش اور نشیبی علاقوں میں پانی بھر جانے کے باعث سڑکیں بلاک ہیں۔



جس کی وجہ سے اراکین قومی اسمبلی اجلاس میں شر کت کے لیئے پارلیمنٹ ہاوس نہیں پہنچ سکے اس لیے اجلاس ملتوی کر دیا جائے جس پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے اجلاس تلاوت کلام پاک کے بعد منگل کی دو پہر ایک بجے تک ملتوی کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.