13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:0
کراچی اور بلوچستان میں زلزلہ، شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی
اے آر وائی - کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں اور بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئیے گئے ہیں جبکہ ریکٹر اسکیل پر شدت پانچ اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی ۔
زلزلے سے بلوچستان کے علاقے خضدار میں کچے مکانات گرگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز بلوچستان کے علاقے خاران میں تھا۔