13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:1
انیس بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کی عہدے پر ترقی
اے آر وائی - راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں آرمی پروموشن بورڈ نے 19بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی ہے ۔
آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوا جس میں 100سے زائد بریگیڈیئرز کے ترقی کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ جس کے بعد 19بریگیڈیئرز کا میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ان میں عمر درانی، احمد محمود، طارق مسعود، طاہر جاوید، نذیر بٹ، مظہر سلیم، محمد جعفر، نجم الحسن، غلام قمر، علی عباس، عامر یاض، عابد رفیق، آصف خٹک ، جمیل رحمت وینس، سلیم رضا، ملک عباس، سید بادشاہ حسین، شہاب نقوی اور ایم جنید شامل ہیں۔