تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:1

نواب بگٹی قتل کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر کرائم برانچ طلب

اے آر وائی - کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر کرائم برانچ کو طلب کرلیا ہے۔ نواب اکبربگٹی قتل کیس کے حوالے سے سماعت چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی ۔



عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں پیشرفت نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے لکھا گیا خط وفاق کو موصول ہوگیا ہے ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.