13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:1
بجلی کے بحران کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، گیلانی
اے آر وائی - اسلام آباد: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بجلی کے بحران کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ توانائی بحران پر کمیٹی جلد اپنی سفارشات پیش کرے ۔ اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کابینہ کو دورہ سعودی عرب سے آگاہ کیا ۔
وزیراعظم نے بتایا کہ سعودی فرماروا شاہ عبداللہ جلد پاکستان کا دورہ کرینگے ۔ وزیراعظم گیلانی نے کہاکہ پاکستان خوشحال اور پرامن افغانستان چاہتا ہے۔ پاکستان ماضی کا نہیں حال کا حصہ بنے گا۔ انھوں نے سعودی شاہ کو بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔