13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:1
بابراعوان پنجاب سے بوریا بستر گول کریں ، رانا ثناء اللہ
اے آر وائی - لاہور : وزیر قانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہاہےکہ وفاق کے نالائق نمائندے ڈاکٹر بابراعوان پنجاب سے اپنا بوریا بستر گول کریں. لاہور میں بابراعوان کے نئے صوبوں کیلئے کمیشن کے حوالےسے بیان پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نےکہاکہ وفاق کے نالائق نمائندے ڈاکٹربابراعوان نے اپنی کم عقلی سے پہلے سندھ کےاندراپنا تماشا لگوایا ۔اب عوامی نیشنل پارٹی کی صوبوں کی مانگ کا جواب دینے سے گھبرا رہے ہیں۔انھوں نےکہاکہ بابر اعوان پورے پاکستان سے صوبوں کی ڈیمانڈ کا سن کر پنجاب سے اپنا بوریا بستر گول کرلیں۔