تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:49

الطاف حسین کاگیلانی کووزارت عظمیٰ سے مستعفی ہو نے کا مشورہ

اے آر وائی - کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ میں وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے متعدد باربات کرکے انہیں کراچی کا امن غارت کرنے والے ایسے دہشت گردعناصرکے بارے میں آگاہ کرچکاہوں جن کی دہشت گردکارروائیوں کے نتیجے میں چھوٹے کاروبارکرنے والے تاجر،دکاندار،بیوپارکاکام کرنے والے بڑے تاجر،بڑے بڑے صنعتکار، ٹرانسپورٹرز، پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیاسے تعلق رکھنے والے صحافی ، کیمرہ مین، فوٹو گرافرزاورعام شہری شدیدمتاثرہیں اوران دہشت گردوں کی پرتشددکارروائیوں کابالواسطہ یابلاواسطہ نشانہ بن چکے ہیں۔ لیکن یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ ایسے جرائم پیشہ دہشت گردعناصرکے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی اورکراچی میں معصوم شہریوں کے بہیمانہ قتل کاسلسلہ جاری ہے ۔



الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردی کے مسلسل ظہورپذیرہونے والے ان دردناک واقعات پر عوام وخواص آخر کب تک خاموش تماشائی بنے رہیں گے؟ لہٰذا میں صدرپاکستان آصف علی زرداری اوروزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے مطالبہ کرتاہوں کہ وہ کراچی کے معصوم شہریوں کوبیدردی وسفاکی سے قتل کرکے ان کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے اورموت کی آغوش میں پہنچانے کا سفاکانہ عمل بندکرائیں اورسفاک قاتلوں کوفی الفور گرفتارکروائیں۔



الطاف حسین نے کہاکہ اگر وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کراچی میں امن واستحکام بحال کرنے اوراپنے احکامات پر عمل درآمدکروانے سے قاصرہیں توانہیں میرابرادرانہ مشورہ یہی ہوگا کہ وہ معصوم مہاجروں کے خون سے کھیلی جانے والی ہولی سے کم ازکم اپنے دامن کوپاک کرنے کیلئے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے فی الفوردستبردار ہوجائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.