22 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:58
ایم کیوایم کایوم سوگ،ٹرانسپورٹ اورکاروباری تنظیموں کی حمایت
اے آر وائی - کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے یوم سوگ کی حمایت میں کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد، کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسو سی ایشن اور آل کراچی تاجر اتحاد کے علاوہ کراچی اور حید آباد کی دیگر ایسو سی ایشنز نے آج تمام کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ کراچی میں نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گےاور جامعہ کراچی کے تحت ہونےوالے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔
کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے آج ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسو سی ایشن کے چیرمین محمد ادریس، کراچی جیو لرز ایسو سی ایشن کے صدر سید منصور احمد، ٹریڈرز ایکشن کمیٹی کے چیرمین صدیق میمن اور آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر نے بھی یوم سوگ کی حمایت میں تمام کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا۔ حیدر آباد میں بھی انجمن تاجران کے صدر سلیم بوہرا کے ساتھ دیگر ایسو سی ایشنز نے ایم کیو ایم کے سوگ پر مارکیٹیں اور بازاریں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔