تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:37

صدر سے وسط ایشیائی ریاست کے سفیروں کی ملاقات

اے آر وائی - اسلام آباد: صدر آصف زرداری سے وسط ایشیائی ریاستوں کے سفیروں کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ ایوان صدر میں ہونے والی اس ملاقات میں افغانستان، آذربائیجان، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے سفیروں نے شرکت کی۔



ملاقات کے بعد صدارتی ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات میں باہمی تعلقات، امن و امان اور خطے میں استحکام سمیت متعدد امور زیر غور آئے۔ صدر زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے ممالک کو اپنی جغرافیائی اہمیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے باہمی شراکت داری کو فروغ دینا چاہیے۔ صدر نے خطے کی معاشی ترقی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.