تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:21

رحمان ملک کی عشرت العباد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات

اے آر وائی - کراچی : وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر شہر میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے غور کیا گیا۔ اور اتفاق کیا گیا کہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کے خلا ف بلاتفریق اور سخت اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور لوحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔



وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے گورنر سے تفصیل سے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیااور صورتحال میں بہتری لانے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے گورنر کو اس ضمن میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.