تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:19

کراچی میں قتل عام کےثبوت سپریم کورٹ کو دےسکتے ہیں،فاروق ستار

اے آر وائی - ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ان کی جماعت سپریم کورٹ میں کراچی میں قتل وغارت کے حوالے سے کئی اہم شواہد پیش کرسکتی ہے۔ انہوں نے آج اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار سے ملاقات کی اور کراچی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس میں فریق بننے کی درخواست کی .



میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ان کی یہ استدعا منظور کر لی جائے تو وہ عدالت میں اپنا موقف پیش کریں گے اور کئی اہم شواہد بھی پیش کریں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.