27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:18
مفاہمتی پالیسی کےنتیجے میں شہر میں لاشیں گررہی ہیں،غفوراحمد
اے آر وائی - کراچی : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان غفور احمد نے کہاہے کہ حکومت میں شامل تینوں پارٹیوں کی مفاہمتی پالیسی کے نتیجے میں شہر میں لاشیں گر رہی ہیں۔ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روشنیوں کا شہر کراچی تاریکیوں میں ڈوب گیا ہے لیکن حکمرانوں کو حالات کو سنگینی کااحساس نہیں اور نہ ہی ان کے ایجنڈے میں حالات پر قابو پانے کی کوئی تدبیر نظر آتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی وزیر داخلہ صرف دہشت گردوں پر قابو پانے کے بلند و بالا دعوے کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس نظر آتے ہیں ۔