تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:18

عمران فاروق قتل کیس، لندن سے3 ، کراچی ایئرپورٹ سے2 گرفتاریاں

اے آر وائی - برطانیہ میں ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے چھاپے مار کر تین افراد کو گرفتارکرلیا۔ حساس برطانوی اداری کی نشاندہی پر کراچی ائیر پورٹ سے بھی دو پاکستانیوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے۔



اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے دو مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جس میں تین درجن افسران و اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ اور تین افراد کو حراست مین لے لیا ہے۔زرائع کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت کا امکان ہے ۔ اُدھر ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں کراچی میں بھی دو پاکستانیوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے۔ انتہائی مصدقہ ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ یہ پاکستانی سر ی لنکا سے آ رہے تھے۔ انہیں کراچی ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں افراد کی گرفتاری برطانیہ کے ایک حساس ادارے کی نشاندہی پر کی گئی۔



دونوں مشتبہ افراد فرضی ناموں سے سفر کر رہے تھے۔ جنہیں مختلف اداروں سے تفتیش کے بعد اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ دونوں افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔ ایک مسدقہ ذریعے کے مطابق دونوں افراد کو ایک ہفتہ پہلے کراچی ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.