تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:18

سپریم کورٹ:کراچی کے حالات پر ازخود نوٹس کی سماعت آج ہورہی ہے

اے آر وائی - کراچی میں امن عامہ کی تشویشناک صورت حال پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کی سماعت آج ہورہی ہے اور آئی جی سندھ سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے .



کراچی میں امن عامہ کی تباہ کن صورت حال کا چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے نوٹس لیا تھا اور آئی جی سندھ عدالت میں طلب کیا تھا۔ جبکہ ٹی وی چینلز سے کراچی کے واقعات کی فوٹیجز بھی طلب کی تھیں ۔



عدالت نے ازخود نوٹس میں کہا تھا کہ کراچی میں امن عامہ کی مخدوش صورت حال اور قتل وغار گری کے واقعات آئین کے آرٹیکل نو،چودہ اور اٹھارہ کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کو اعدادوشمار پیش کرنیکا حکم بھی دیا تھا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.