تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:19

شہباز تاثیر کی بازیابی کے لئے احکامات دے دیئے ، ثنا ءاللہ

اے آر وائی - پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے سابق گورنر پنجاب کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغوا کے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ان کی بازیابی کیلئے احکامات دے دیئے گئے ہیں۔



کراچی کے مقامی ہوٹل میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ہمراہ کراچی میں مزدور رہنماوں اور تاجروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی شہری کے اغوا کے واقعہ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے جبکہ سابق گورنر پنجاب کے بیٹے کی بازیابی کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران پنجاب میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.