27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:19
صدر اور وزیراعظم کا شہباز تاثیر کے اغواءکا سخت نوٹس
اے آر وائی - صدر مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے سابق گورنر پنجاب مرحوم سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کے اغواءکا سخت نوٹس لیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شہباز تاثیر کی جلد بازیابی کی ہدایت کی ہے۔
صدر زرداری نے سلمان تاثیر کی بیوہ آمنہ تاثیر کو ٹیلی فون کیا اور تمام واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں اور یقین دہانی کروائی کہ مرحوم گورنر پنجاب کے صاحبزادے کی جلد بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔
وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو فوری طور پر طلب کیا اور احکامات جاری کئے گئے کہ پنجاب حکومت کے ساتھ تمام انٹیلی جنس ادارے معلومات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور شہباز تاثیر کے اغواءکے ذمہ داران کو فوری گرفتار کیاجائے جبکہ انہوں نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کو بھی احکامات جاری کئے کہ وہ شہباز تاثیر کی بازیابی کیلئے اقدامات اٹھائیں۔