27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:20
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، پیر مظہر الحق
اے آر وائی - سندھ کےسینئرصوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے ہم اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں ہمیشہ عوام کی بات کی ہے۔
دادو ضلع کونسل ہال میں سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن اور کپڑے تقسیم کے بعد خطاب کرتے ہوئے پیر مظہر الحق نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے عوام کی خاطر جان کے نذرانے دیئے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی طاقت سے ملک اور سندھ کے خلاف سازشیں ناکام بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ قوم پرست جمہوری ادوار میں متحرک ہوجاتے ہیں اور آمروں کیخلاف کبھی بات نہیں کرتے پیر مظہر الحق نے کہا کہ سیلاب ہو یا کوئی اور آفت پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ رہے گی بعد ازاں انہوں نے کراچی کے مخیر حضرات سے ملنے والے دو ہزار سے زائد غزائی پیکٹ اور کپڑے سیلاب متاثرین میں تقسیم کئے۔