تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:20

کراچی کےحالات ٹھیک نہ ہوئےتوملک کابھٹہ بیٹھ جائیگا،شہبازشریف

اے آر وائی - وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےکہا ہےکہ کراچی کےحالات درست نہ کئےگئےتو ملک کا بھٹہ بیٹھ جائے گا کراچی میں مزدور رہنماوں، تاجروں، اسٹاک ایکسچینج کے عہدیداروں، ملکی و غیر ملکی بزنس فورم اور بزنس کونسل کے نمائندوں سے ملاقات میں انھوں نے کہا کہ فرینڈلی اپوزیشن کے طعنوں کے باوجود میاں نواز شریف نے عوام کی ترجمانی کی ہے۔



ان کاکہناتھاکہ اٹھارویں ترمیم میں غصب کئےجانے والے مزدوروں کے حقوق کی بحالی کیلئے نئی ترمیم لائی جائیگی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی کی صورتحال پر ہر آنکھ اشک بار ہے شہر میں امن و امان کیلئے تعصبات سے بالا ترہوکر سوچ بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.