29 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:10
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بارہ ستمبر کو طلب کرلیا
اے آر وائی - صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس بارہ ستمبر کو شام پانچ بجے طلب کر لیا ہے قومی اسمبلی کا یہ معمول کا اجلاس ہو گا اس سے قبل مسلم لیگ نواز نے کراچی کی تشویشناک صورتحال کو زیر بحث لانے کے لیئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیئے ریکوزیشن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی
نواز لیگ کے ترانوے اراکین قومی اسمبلی کے دستخطوں سے ریکوزیشن جمع کرائی گئی تاہم اپوزیشن کی ریکوزیشن کی بجائے صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا شیڈولڈ اجلاس طلب کر لیا ۔