تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:19

سندھ : مختلف اضلاع میں ذوالفقار مرزا کی حمایت میں ریلیاں

اے آر وائی - سندھ کے مختلف اضلاع میں ڈاکٹر ذوالفقارمرزا کی حمایت میں پیپلزپارٹی یوتھ اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی۔ بدین میں ڈاکٹر ذوالفقامرزا کی حمایت میں خواتین اورپیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ریلی نکالی جبکہ سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اورمتحدہ قومی موومنٹ کے خلا ف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔



گولارچی میں بھی ڈاکٹرذوالفقارمرزا کی حمایت میں شٹربند ہڑتال کی گئی اورریلی نکالی نوشہرفیروزمیں پیپلزیوتھ اور پیپلزپارٹی کے کارکنان نے ذوالفقارمرزا کے حمایت میں ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ گورنرسندھ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔



ضلع دادومیں پی پی ایم پی اے کلثوم چانڈیو کے بیٹے کی قیادت میں خواتین اور شہریوں کی جانب سے ڈاکٹر ذوالفقارمرزا کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔ ضلع نوابشاہ میں بھی ذوالفقارمرزا کی حمایت میں ٹیکسی ڈرائیوروں پریس کلب کے سامنے ریلی نکالی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.