تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:23

ممکنہ بارشوں کی پیشنگوئی کے بعد پاک بحریہ کے انتظامات مکمل

اے آر وائی - ملک میں رواں ہفتہ ممکنہ بارشوں کی پیشن گوئی کےبعد پاک بحریہ نےسندھ میں ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکےلئےتمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ہیڈکوارٹرز کوسٹل کمانڈ میں ایک اہم اجلاس ہواجس میں ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے اور حفاظتی انتظامات کے مختلف پہلووں پر غور کیا گیا۔



اس سلسلے میں پاک بحریہ بارشوں سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں اشیائے خورد و نوش اور ضروری سامان کی فراہمی کے لئے بھی انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ظفر قادر نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ دیہات میں ملیریا پھیلنے کا خدشہ ہے۔



گزشتہ شب تیز ہواوں اور مٹی کے طوفان کے ساتھ ٹنڈو محمد خان و گردونوح میں بارش جاری رہی جبکہ کھلے آسمان تلے سیلاب متاثرین نےشدید خوف کےباعث پوری رات جاگ کر گزاری۔ ضلعی انتظامیہ بدین نے تمام اداروں کو ہائی الرٹ کردیا ہے سیم نالوں کے کناروں پر محکمہ ایریگیشن کے ملازمین کو مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.