29 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:19
صدارتی اجلاس سے قبل پی پی وزراء کے ایک دوسرے سے رابطے
اے آر وائی - اسلام آباد : صدر کی صدارت اجلاس سے قبل پیپلز پارٹی کے وزراء نے ایک دوسرے سے رابطہ کئے ہیں جبکہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ بھی پیپلز پارٹی کے وزراء نے مشاورت کی ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وزراء پہلے صدر کا ردعمل اور بعد میں اپنا موقف دیں گے۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قادر پٹیل ، شرجیل میمن اور سید خورشید شاہ اجلاس میں رحمان ملک پر سخت موقف اختیار کریں گے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے معاملے پر صدر کی رائے کو تسلیم کیا جائے گا ذرائع کے مطابق آج رات کے اجلاس میں ذوالفقار مرزا کے مستقبل کا فیصلہ اور مرزا کی اسمبلی نشست اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت کا فیصلہ بھی ہوگا صدر نے ایک بار پھر ذوالفقار مرزا کے بیان کا سختی سے نوٹیس لیا ہے جس پر سخت فیصلے آنے کی امید ہے ۔