29 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:37
پی پی کی موجودہ قیادت منافقت کی سیاست کررہی ہے، ناہید خان
اے آر وائی - اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی رہنما ناہید خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت مفاہمت نہیں منافقت کی سیاست کررہی ہے۔
بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ اسلام آباد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دو دھڑوں میں تقسیم نہیں ہوگی اور تمام کارکنان بے نظیر کے جانثار رہیں گے۔
ناہید خان نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کے بیان کے بعد بیرونی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار کے بیانات نے صدر زرداری کے کیمپ میں ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک حقیقت ہے لیکن صدر زرداری نے جس دن نائن زیرو کا دورہ کیا،، کارکنوں میں کھلبلی مچ گئی تھی ۔