تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:47

الطاف حسین برطانیہ میں آزاد شہری ہیں، ایڈم تھامسن

اے آر وائی - اسلام آباد : برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو برطانیہ میں نہ تو حراست میں لیا گیا ہے اور نہ ہی ان کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈم تھامسن نے کہا کہ الطاف حسین برطانیہ میں ایک آزاد شہری ہیں اور مکمل آزادی کے ساتھ کہیں بھی جا سکتے ہیں ۔



ایک سوال پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل کے غیر ملکی سفارت خانوں کو لکھے جانے والے خطوط سے وہ لاعلم ہیں جبکہ انہیں الطاف حسین کی جانب سے 2001 میں ٹونی بلئیر کو لکھے گئے خط کے بارے میں بھی کوئی علم نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق کے قتل کی حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور اس میں کافی پیش رفت بھی ہوئی ہے تاہم اس حوالے سے تمام تفصیلات وہ ابھی سامنے نہیں لاسکتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.