تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:57

نوجوانوں کے روزگارکیلیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے، شہباز

اے آر وائی - راولپنڈی : وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ راولپنڈی ڈویژن میں یلو کیب اسکیم کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع کی تحصیلوں کے نوجوانوں میں ایک ہزار پانچ سو چون گاڑیاں تقسیم کی جائیں گی۔



انہوں نے کہا کہ خادم اعلی یلو کیب اسکیم کا مقصد یہ ہے کہ کوئی نوجوان اپنے خاندان پر بوجھ نہ رہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت رواں سال نوجوان لڑکے اور لڑکیوں میں یلو کیب اسکیم کے تحت آٹھ ہزار بولان اور بارہ ہزار مہران گاڑیاں تقسیم کرے گی جن کی مالیت پندرہ ارب ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.