تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:24

کراچی میں عید کی چھٹیوں میں ڈبل سواری پرپابندی کا خاتمہ

اے آر وائی - کراچی: وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کراچی میں عید کے تین روز تک ڈبل سواری سے پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا۔وہ کچھ دیر کیلئے زینب مارکیٹ میں بھی رکے،اور پولیس کے رسپانس سینٹر کا جائزہ لیا۔



وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کیلئےچاند رات سے لے کر عید کے تینوں روز تک ڈبل سواری سے پابندی اٹھالی گئی ہے ۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے محلے اور گلیوں کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے یوتھ فورس بنائیں اور اپنے ناموں کا اندراج مقامی تھانوں پر کرائیں تاکہ نوجوانوں کی طاقت سے سماج دشمن عناصر کا خاتمہ کیا جاسکے۔ اس موقع پر لوگوں نے وفاقی وزیرداخلہ کا خیر مقدم کیا اور نوجوانوں نے خوشی کا اظہارکیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.