تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:10

پنجگور سے کراچی آنے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

اے آر وائی - کراچی: قومی ایئر لائن کے طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ معمول بن گئی ہے۔ پنجگور سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز کے ایک انجن میں خرابی کے باعث طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ پرواز میں تینتیس مسافر سوار تھے۔



پی آئی اے کی پرواز فائیوزیروایٹ میں دوران پروازاے ٹی آر طیارے کے انجن نمبر ایک نے اچانک کام کرنا چھوڑدیا۔ جس کی وجہ سے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، جس پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریسکیو ٹیموں کو طلب کرلیا گیا۔ تاہم کپتان نے مہارت سے طیارے کو بحفاظت نیچے اتاردیا۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پرواز میں فنی خرابی ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے ٹیکنیکل لینڈنگ کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.