11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:53
این آر او میری بڑی غلطی تھی ، سابق صدر پرویز مشرف
اے آر وائی - سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیئے۔ان کا کہنا تھا کہ این آر او میری بڑی غلطی تھا۔
پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ وہ چترال کے علاوہ کراچی کے ایک حلقے سے بھی انتخاب لڑیں گے انہوں نے واضح کیا کہ وہ ایم کیو ایم کے کسی امید وار کے مقابل انتخاب نہیں لڑیں گے۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں بات کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیئے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے اتحاد کا انہیں کوئی شوق نہیں ہے اور نہ اس کی ضرورت ہے۔