تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:8

شیری رحمان کی ہیلری کلنٹن سے ملاقات

اے آر وائی - شیری رحمان نے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلٹن سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران پاک امریکا تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ جبکہ ترجمان محکمہ خارجہ وکٹوریہ کہتی ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت کے حامی ہیں۔ اندرونی تنازعات اسلام آباد کا ذاتی معاملہ ہے۔



امریکی محکمہ خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں واشنگٹن میں پاکستان کی نئی سفیر نے عالمی اور علاقائی امور کے علاوہ خصوصی طور پر پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر بات چیت کی۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے شیری رحمان کا خیرمقدم کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ موجودہ پیچیدہ صورتحال کے باجود پاکستان اور امریکا کے تعلقات بہتر ہونگے۔



ادھر واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان کی صورتحال کو باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں۔ آپس کے اختلافات حل کرنا پاکستانی قیادت کا اندرونی معاملہ ہے۔ امریکا پاکستان میں جمہوریت اور آئین کی حکمرانی دیکھنا چاہتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.