12 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:59
منصوراعجازکےویزےکی درخواست نہیں ملی،دفترخارجہ
اے آر وائی - دفترخارجہ نے کہا ہے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو منصوراعجاز کے ویزے کی درخواست نہیں ملی۔
ترجمان دفترخارجہ عبدالباسط نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ ڈرون حملے خودمختاری کے منافی اور ناقابل قبول ہیں۔ ترجمان نے کہا پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے نہ اسے تسلیم کرنے کا معاملہ زیر غور ہے۔
انھوں نے کہا ایران کو سویلین مقاصد کے لئے جوہری توانائی کے استعمال کا حق ہے۔ دفترخارجہ کے مطابق انڈونیشیا میں ڈوبنے والے پاکستانیوں کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔